Nasheed

وہی ربّ ہے جس نے تجھ کو LYRICS

وہی ربّ ہے جس نے تجھ کو ہَمہ تن کرم بنایا
ہمیں بھیک مانگنے کو تِرا آستاں بتایا
تجھے حمد ہے خدایا

تمہِیں حاکمِ برایا تمہِیں قاسمِ عطایا
تمہِیں دافَعِ بلایا تمہِیں شافَعِ خطایا
کوئی تم سا کون آیا

وہ کَنواری پاک مریم وہ نَفَخْتُ فِیْہ کا دم
ہے عجب نشانِ اعظم مگر آمنہ کا جایا
وہی سب سے افضل آیا

یہی بولے سِدرہ والے چمنِ جہاں کے تھالے
سبھی میں نے چھان ڈالے تِرے پایہ کا نہ پایا
تجھے یک نے یک بنایا

فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ یہ ملا ہے تم کو مَنصَب
جو گدا بنا چکے اب اُٹھو وقتِ بخشِش آیا
کرو قسمتِ عطایا

وَ اِلَی الْاِلٰہِ فَارْغَبْ کرو عرض سب کے مَطلب
کہ تمہیں کو تکتے ہیں سب کرو اُن پر اپنا سایا
بنو شافَعِ خطایا

ارے اے خدا کے بندو! کوئی میرے دل کو ڈھونڈو
مرے پاس تھا ابھی تو ابھی کیا ہوا خدایا
نہ کوئی گیا نہ آیا

ہمیں اے رضاؔ ترے دل کا پتا چلا بہ مشکل
درِ روضہ کے مقابل وہ ہمیں نظر تو آیا
یہ نہ پوچھ کیسا پایا

کبھی خَندَہ زیر لب ہے کبھی گِریہ ساری شب ہے
کبھی غم کبھی طَرب ہے نہ سبب سمجھ میں آیا
نہ اسی نے کچھ بتایا

کبھی خاک پر پڑا ہے سرِ چَرخ زیرِ پا ہے
کبھی پیشِ در کھڑا ہے سرِ بندگی جھکایا
تو قدم میں عرش پایا

کبھی وہ تَپک کہ آتِش کبھی وہ ٹپک کہ بارش
کبھی وہ ہجومِ نالِش کوئی جانے اَبر چھایا
بڑی جوشِشوں سے آیا

کبھی وہ چہک کہ بلبل کبھی وہ مہک کہ خود گل
کبھی وہ لہک کہ بالکل چمنِ جِناں کھلایا
گلِ قدس لہلہایا

کبھی زندگی کے اَرماں کبھی مَرگِ نو کا خواہاں
وہ جیا کہ مرگ قرباں وہ موا کہ زیست لایا
کہے روح ہاں جلایا

کبھی گم کبھی عِیاں ہے کبھی سردْ گَہ تَپاں ہے
کبھی زیرِ لب فَغاں ہے کبھی چپ کہ دم نہ تھا یا
رخِ کام جاں دکھایا

یہ تَصَوُّراتِ باطل تِرے آگے کیا ہیں مشکل
تری قُدرتیں ہیں کامل انھیں راسْتْ کر خدایا
میں انھیں شفیع لایا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

18 + 13 =

Back to top button